تازہ تر ین

پی سی بی میں عہدوں کی بندر بانٹ

لاہور(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ زوال کا شکار لیکن کرکٹ بورڈ کو ہوش نہ آیا،اپنوں کو نوازنے اور آزمائے ہووں کو دوبارہ کرسیاں دینے کا سلسلہ جاری،ایک سال قبل بطور چیف سلیکٹر ہٹائے گئے ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کر دیا گیا۔ ہارون رشید کی ناقص سلیکشن کے باعث پاکستانی ٹیم 2016 کے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بری طرح پِٹی تھی،ہیڈ کوچ وقار یونس نے مستعفی ہونے کے بعد اپنی رپورٹ میں ان سے متعلق سخت ریمارکس دیئے،وہ بطور ڈائریکٹر اکیڈمیز مستقبل کا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں بھی ناکام رہے،نجم سیٹھی سے قربت ہارون رشید کو دوبارہ پی سی بی لے آئی ہے،کرکٹ بورڈ میں اقربا پروری کا یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو پاکستانی کرکٹ کا خدا ہی حافظ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کر دیا ہے، انٹرویو اور دیگر معاملات مکمل ہو جانے کے بعد انہوں نے آج ہی عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ہارون رشید ایک سال قبل چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز رہے، اس وقت قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2016 میں ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی تھی جس میں پاکستان پہلے راﺅنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں ہارون الرشید کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان ، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ڈائر یکٹر ایچ آر بریگیڈیئر (ر) ساجد حمید نے انٹرویو کے بعد ہارون رشید کی تقرری کی منظوری دی ۔ ہارون رشید کو گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کی خراب کارکردگی کے بعد پوری سلیکشن کمیٹی کے ساتھ فارغ کردیا گیا تھا لیکن جب ڈائر یکٹر کرکٹ آپریشنز کا عہدہ مشتہر کیا گیا تو انہوں نے دوبارہ درخواست دےدی۔ہارون رشید پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کے عہدے پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv