تازہ تر ین

جماعت اسلامی کے مظاہرے پر پولیس کا دھاوا, اہم رہنماﺅں سمیت درجنوں گرفتاریاں

کراچی (وقائع نگار+ مانیٹرنگ ڈیسک) احتجاج، دھرنا، ہنگامہ آرائی، شیلنگ، ہوائی فائرنگ، کراچی کی شارع فیصل، شاہراہ قائدین اور نیو ایم اے جناح روڈ میدان جنگ بن گئیں۔ جماعت اسلامی کے کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے، بجلی مہنگی کرنے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے کے اعلان پر پولیس ایکشن میں آگئی۔ادارہ نور حق سے حافظ نعیم الرحمان سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراﺅ کیا،کامیاب مذاکرات کے بعد شارع فیصل پر ٹریفک بحال ہوگئی جبکہ حافظ نعیم الرحمان کو رہا کردیا گیا۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی متعدد کارکنوں کے ساتھ گرفتاریوہ واقعہ تھا جس کے بعد کراچی میں احتجاجی مظاہروں، دھرنوں، جلاﺅ گھیراﺅ، پتھراﺅ، شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا نہ ر±کنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس سے پہلے حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں میڈیا سے گفتگو کی اور الزام لگایا کہ کے الیکٹرک نے زائد بلنگ کے ذریعے کراچی کے شہریوں سے اربوں روپے لوٹے، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 62 ارب روپے وصول کئے،غریب عوام کی کمر بل بھربھر کے ٹوٹ چکی مگر اقتدار میں بیٹھے لوگ اس ناجائز آمدنی میں سے اپنا حصہ وصول کر کے خاموش ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ اس زیادتی کے خلاف شارع فیصل پرپرامن احتجاج کرنا چاہتے تھے تاہم جماعت اسلامی کے کارکنوں نے جیسے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کی، پولیس حرکت میں آگئی۔ شدید مزاحمت اور ہاتھا پائی کے باوجود پولیس حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرکے لے گئی، اس کے ساتھ ہی نیو ایم اے جناح روڈ سے شروع ہونے والا احتجاج، دیکھتے ہی دیکھتے شارع فیصل تک پھیل گیا۔ مظاہرین نے پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی پر دھرنا دیا اور ٹائر جلا کر شاہراہ قائدین بلاک کردی، اس دوران پولیس شیلنگ کرتی رہی۔ شارع فیصل پر احتجاج کی شدت زیادہ شدید رہی، جہاں پولیس نے جماعت اسلامی کے احتجاجی کیمپ کو ا±کھاڑ پھینکا اور 3کارکنوں کو گرفتار کر لیا، تاہم شام کے وقت جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شارع فیصل پہنچ گئی اور دھرنا دے کر دونوں ٹریک بند کر دیئے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کافی دیر تک آمنے سامنے رہے، ایک طرف سے پتھراﺅ کیا گیا تو دوسری طرف سے شیلنگ اور کبھی کبھی ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔دھرنے کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہا اور کام سے گھر جانے والے ہزاروں شہری بدترین ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔رات 8بجے کے قریب پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین ایک طرف ہٹ گئے اور شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی، دوسری جانب حافظ نعیم الرحمان کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کے کارکنوں سے اپیل بھی کی کہ شارع فیصل اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو رش سے نکلنے میں رہنمائی اور مدد کریں۔جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا دھرنا پر امن تھا لیکن حکومتی اقدامات سے حالات خراب ہوئے، تاہم شارع فیصل پر دھرنے کے دوران کسی گاڑی کو نقصان پہنچا اور نہ ہی شیشہ ٹوٹا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکیں ہم نے نہیں انتظامیہ نے بلاک کی تھیں۔ پرامن دھرنے کی کوشش پر ہمارے خلاف ایکشن لیا گیا، عوامی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں اووربلنگ بہت بڑا مسئلہ ہے جس نے غریب عوام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ جماعت اسلامی نے احتجاج کرنے کا بہت پہلے بتا دیا تھا۔ دوسری طرف امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے جماعت اسلامی کراچی کے رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتار قابل مذمت ہیں، احتجاجی کارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں وسیع کریں گے جماعت اسلامی کے کارکنان سندھ حکومت کے لئے لوہے کے چنے ثابت ہوں گے۔ معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں کے ذریعے تنگ کر رہی ہے۔ گھی جب سیدھی انگلیوں سے نہ نکالا جائے تو ٹیڑھا پن دکھایا جاتا ہےمسلم لیگ نواز کے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کی گرفتاری انتہائی جابرانہ اور ظالمانہ کارروائی ہے، مسلم لیگ ن جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے سندھ حکومت کرپٹ لوگوں کوسونے کے تاج پہنا رہی ہے، کارکنوں کی گرفتاری کی بجائے کراچی کا کچرا اٹھایا جائے۔عوامی معاملات اور کے الیکٹرک کے خلاف ن لیگ بھی جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج جائز ہے اس معاملے کو ہینڈل کیا جائے،کے الیکٹرک نے بجلی کے کھمبوں کی تاریں تک بیچ دی ہیں،کراچی کے حقوق کے لئے جنگ میں تحریک انصاف بھی جماعت اسلامی کا ساتھ دے گی۔ کراچی الیکڑک کے خلاف شارع فیصل جماعت اسلامی اور پولیس کے درمیان میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے، پولیس جماعت اسلامی کے کارکنان پر اندھا دھند شیلنگ کر رہی ہے جبکہ جماعت کے کارکنوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراﺅ کا سلسلہ جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv