انتظار کی گھڑیاں ختم ….چین کی سستی ترین الیکٹرک گاڑیوں کی پاکستان آمد

کراچی (نیوز ایجنسیاں)چینی کمپنی نے کراچی میں منعقدہ پاکستان آٹو شو 2017 کے پلیٹ فارم سے کم قیمت الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرادی ہیں، جدید اور دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل الیکٹرک کاروں کی فیکٹری پرائس 3ہزار سے 5 ہزارڈالر ہے۔کمپنی کی جانب سے 3 دروازوں اور 4سیٹوں والی بائی منی ای وی کار کے 3ماڈلز آئندہ سال پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے جن میں اکانومی، کمفرٹ ایبل اور لگڑری ماڈلز شامل ہیں۔ اکانومی کی قیمت 3ہزار ڈالر، کمفرٹ ایبل کی قیمت 4 ہزار ڈالر جبکہ لگڑری ماڈل کی فیکٹری پرائس 5ہزارڈالر بتائی جاتی ہے۔ایکسپو سینٹر میں شرکت کرنے والی چینی کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی چین میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک ہے جو یومیہ 1ہزار گاڑیاں تیار کرتی ہے۔ الیکٹرک کاروں کی فی کلو میٹر مسافت کی لاگت 1روپے سے بھی کم ہوگی، گاڑی کو گھریلو برقی نظام (220واٹ)سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ خصوصی پاور چارجنگ سسٹم کے ذریعے انتہائی کم وقت میں مکمل بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد 60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 120کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔کمپنی کے نمائندوں کے مطابق الیکٹرک کاروں کی پاکستان میں فروخت کے لیے پارٹنرز اور ڈیلرز تلاش کررہے ہیں، کمپنی آئندہ سال تک گاڑیاں پاکستان میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، چینی کمپنی پاکستان میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی 5 سال یا 80 ہزار کلو میٹر رننگ کی وارنٹی بھی فراہم کریگی جبکہ پاکستان میں گاڑیوں کی مرمت اور پرزہ جات کی فراہمی کیلئے بھی بعد از فروخت سروس نیٹ ورک قائم کیا جائیگا۔واضح رہے کہ برقی گاڑیوں میں پاور ونڈو، المونیم الائے رم، ڈسک بریک، سینٹرل لاکنگ سسٹم، ریموٹ کیز، ایئرکولر(آپشنل)ایئر ہیٹرسمیت ریڈیو، یو ایس بی، اے یو ایکس، عقبی کیمرہ ڈسپلے، ویڈیو اور اسپیکرز کی سہولت بھی موجود ہے۔

غریب طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

سرگودھا۔2 مارچ(ویب ڈیسک ) سرگودھا ضلع کی تمام تحصیلوں میں حکومت کی جانب سے مفت کتابوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کرنے کےلئے سرکاری سکولزانتظامیہ نے انتظامات مکمل کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب پہلی سے میٹرک تک کے طلباءکو مفت کتابیں دینے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ میں تمام مضامین کی 6 کروڑ سے زائد کتب کی تیاری آخری مراحل میں ہے، جسے سکول انتظامیہ کو رواں ماہ کے دوران فراہم کردی جائیگی یہ کتابیں تمام سکولوں میں مفت تقسیم کی جائینگی ،جس کےلئے ہیڈ ماسٹرز سے سکولوں میں بچوں کے داخلوں کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

سپر لیگ فائنل …. ارشد چائے والے کی انوکھی انٹری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر ارشد چائے والے نے سٹیڈیم کے باہر چائے کا سٹال لگانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹیں نہ ملنے پر مایوس تھا جس کا ازالہ وہ فائنل والے روز سٹیڈیم کے باہر چائے کا سٹال لگا کر کرے گا۔ اس نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ٹکٹ لینے کی بہت کوشش کی‘ انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ٹکٹ خریدنے کی کوشش کی لیکن مجھے ٹکٹ نہ مل سکی۔  ارشد چائے والا

انتظار کی گھڑیاں ختم، نئے نوکیا 3310 کیمنفرد فیوچر کیساتھ آمد

بارسلونا (خصوصی رپورٹ) نوکیا نے 17 سال بعد ایک مرتبہ پھر چند تبدیلیوں کے ساتھ مقبول زمانہ موبائل فون 3310 کا نیا ورڑن متعارف کرا دیا۔ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس ٹیکنیکل شو کے دوران مشہور زمانہ فون نوکیا 3310 کی نقاب کشائی کردی گئی۔ ماضی کی طرح نوکیا 3310 میں چند تبدیلیوں کے ساتھ وہی خوبیاں رکھی گئی ہیں جو اس موبائل کی پہچان تھیں جیسا کہ موبائل فون مضبوطی کے اعتبار سے دیگر موبائلوں کے مقابلے میں مضبوط ثابت ہوگا جبکہ اس کی بیٹری ٹائمنگ بھی 22 گھنٹے ٹاک ٹائم بتائی جاتی ہے۔ نیا نوکیا 3310 مکمل طور پر فیچر موبائل ہے جس میں ایس 30 آپریٹنگ سسٹم ہے جو اینڈرائڈ یا آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کا تو مقابلہ نہیں کرسکتا تاہم اس میں 2.5 جی انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں جبکہ موبائل میں 2 میگا پگسلز کا کیمرا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ نوکیا 3310 تین مختلف رنگوں لال، پیلے اور نیلے رنگ میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 49 یورو ہے جو پاکستانی روپوں میں ساڑھے 5 ہزار روپے بنتی ہے۔ عوام کے بھرپور مطالبے پر کمپنی نے نئے نوکیا 3310 میں اسنیک گیم کا نیا ورژن بھی رکھا ہے۔

سورج پرتپش کے طوفان وہیلوں کی موت کی وجہ ہوسکتے ہیں

میری لینڈ(خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں وہیل اور ڈولفن کے حواس کھوکر راستہ بھٹکنے اور ساحلوں پر پھنس کر ہلاکت کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن اب تک اس پراسرار واقعات میں سینکڑوں وہیل مرچکی ہیں اور شاید اس کی وجہ سورج پر آنے والے طوفان ہوسکتے ہیں۔ناسا کے مطابق مکمل طور پر صحتمند وہیل اور ڈولفن اپنی سمت کھودیتی ہیں اور دھیرے دھیرے جزیروں اور ساحلوں پر آکر پھنس جاتی ہیں۔ یہ واقعات اکثر پیش آتے ہیں اور ایک واقعہ ہی سینکڑوں اموات کی وجہ بن رہا ہے۔ ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹرکے ماہرین نے سورج کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔

ٹوئیٹر پر خطرناک نئی پابندیاں

نیویارک((ویب ڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر نازیبا زبان کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے مزید تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو ہراساں کرنے واقعات پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے تین تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے جو ‘آئندہ ہفتوں میں کی جائیں گی۔’ ان میں ان لوگوں کی شناخت بھی شامل ہے جن کے اکاو¿نٹس مستقل طور پر معطل کر دیے گئے اور انھیں نئے اکاو¿نٹ بنانے سے روکنا ہے۔ایک بلاگ پوسٹ میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹر کے نائب صدر برائے انجینئرنگ ایڈ ہو نے کہا کہ ٹوئٹر کو محفوظ جگہ بنانا ہمارا بنیادی مرکز ہے۔ ہم اظہار رائے کی آزادی اور لوگوں کو کسی بھی موضوع کے دونوں رخ دیکھنے کے حامی ہیں۔ اس کو اس وقت خطرہ ہوتا ہے جب نازیبا زبان اور ہراساں کرنے سے اس کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے اور وہ آواز دبا دی جاتی ہیں۔ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے، اور ہم اس کو روکنے کے لیے نئی کوششوں کا آغاز کر رہے ہیں۔گذشتہ ماہ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو جیک ڈوسے نے ایک ٹویٹ میں وعدہ کیا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر گالم گلوچ کے حوالے سے ایک بالکل نیا نکتہ نظر پیش کرنے جا رہے ہیں، جس میں کھل کر بات چیت اور مکالمہ ہر قدم پر موجود ہوگا۔دیگر تبدیلیوں میں،سیف سرچ رزلٹس: یعنی ممکنہ طور پر حساس نوعیت کے ٹویٹس اور بلاک یا میوٹ کیے گئے اکاو¿ٹس کے ٹویٹس دکھائی نہ دینا۔ ٹویٹ کے جواب میں ممکنہ گالم گلوچ اور نازیبا زبان پر مشتمل جوابات کو ہٹانا۔ ان نئی تبدیلیوں کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ٹویٹس بالکل ہی ہذف کر دیے جائیں گے بلکہ صارفین کے اختیار میں ہوگا کہ آیا وہ یہ مواد دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔نومبر میں ٹوئٹر نے تسلیم کیا تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ گالم گلوچ’ کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔اس کے جواب میں ٹوئٹر نے میوٹ کے استعمال کا دائرہ وسیع کیا اور اس میں مخصوص الفاظ، جملے اور یہاں تک کہ وہ تمام گفتگو تو آپ دیکھنا نہیں چاہتے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ٹوئٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نفرت انگیز مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی سپورٹ ٹیم کی دوبارہ تربیت کر رہا ہے اور اس میں بہتری لارہا ہے تاکہ جب کبھی بھی نفرت انگیز مواد کی نشاندہی کی جائے تو اس پر فوری ردعمل ظاہر کیا جاسکے۔

پندرہ کروڑ روپے کا حیران کن موبائل نمبر

دبئی(خصوصی رپورٹ)دبئی کے ایک امیر ترین تاجر نے 15کروڑ روپے (45لاکھ درہم ) کا موبائل نمبر خرید لیا جسے بعد میں پتہ چلا کہ وہ اس نمبر کو ذاتی استعمال کیلئے کارآمد نہیں لا سکتا۔خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ سال 3کروڑ درہم سے زائد مالیت میں ڈی 5دبئی نمبر پلیٹ خرید کر مشہور ہونے والے دبئی کے تاجر بلویندرسنگھ ساہنی نے نیلامی کے دوران15کروڑ روپے کا خصوصی ڈی یو موبائل نمبر(8888888۔058) خرید لیا تاہم ا س کے 2گھنٹے بعد ہی اس کی یہ خوشی غم میں تبدیل ہو گئی جب اسے پتہ چلا کہ جو سم اس نے خریدی ہے اسے ذاتی استعمال کیلئے تو بروئے کار ہی نہیں لا یا جا سکتا۔ میں اس نمبر کو کبھی استعمال نہیں کر سکتا ، خریداری کے بعد سے اب تک صرف 2گھنٹوں کے دوران مجھے 1ہزار کالز موصول ہو چکی ہیں ۔گزشتہ سال بلویندر سنگھ کو سوشل میڈیا پرلوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جنہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ایک نمبر پلیٹ کی خریداری کیلئے اسے اتنی قیمت ادا کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟مگر موبائل نمبر کے حوالے سے اس حالیہ نیلامی کی تمام رقم خیرات کیلئے استعمال کی جا رہی ہے جس پر اس تاجر کا کہنا ہے کہ وہ دبئی اور یہاں کے لوگوں کو اپنی رقم واپس دیتا رہے گا کیونکہ وہ ایسا کر سکتا ہے۔تاجر نے مزید کہا کہ میں اس نمبر کو خریدنے کے ذہن سے گیا تھا کیونکہ میں اسے خریدنا چاہتا تھا لہذا میں نے صرف یہی سوچا تھا۔ جب میں کوئی چیز خریدنا چاہوں تو حدود متعین نہیں کرتا خاص طورپر جب یہ خریداری خیرات کیلئے ہو .

واٹس ایپ کی صارفین کیلئے حیران کن تبدیلیاں

لاہور(خصوصی رپورٹ)واٹس ایپ نے اپنی 8 ویں سالگرہ کے موقع پر صارفین کیلئے خودکار طور پر غائب ہوجانیوالے سٹیٹس کا فیچر متعارف کرادیا ہے جو اس ایپ کی حالیہ عرصے میں سب سے بڑی تبدیلی ہے ۔واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 8 سال مکمل ہونے پر واٹس ایپ میں سٹیٹس فیچر کو بالکل نئے انداز سے متعارف کرایا جارہا ہے ۔اس حوالے سے واٹس ایپ کے کیمرے کو حال ہی میں ری ڈیزائن کیا گیا تھا جسکے ذریعے صارفین تصویریں، ویڈیوز ، جی آئی ایف ایموجی، ٹیکسٹ اور ڈرائنگ شیئر کر سکیں گے ۔سٹیٹس فیچر کے ذریعے بھیجے جانیوالے پیغامات 24 گھنٹے بعد ختم ہو جائینگے جبکہ دیگر میسنجر کی طرح کانٹیکٹس کو کسی بھی وقت میوٹ اور ان میوٹ کیا جا سکتا ہے ۔یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

ہارٹ اٹیک کی اہم ترین وجوہات ….ضرور پرھیں

لندن (خصوصی رپورٹ) ایک طبی تحقیق میں یہ انکشاف ہواہے کہ فضائی آلودگی سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اوراس سے ایسے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں جو قدرے صاف اور محفوظ ماحول میں رہائش پذیر ہوں۔برطانوی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے دل کے دورے کاخطرہ 5 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور یہ مسائل یورپ کے ان ممالک میں بھی ہوسکتے ہیں جہاں ہوا کا معیار قدرے بہتر ہےماہرین کا یہ کہنا ہے کہ آلودہ ہوا اور دل کے دورے میں گہرا تعلق ہوتا ہے لیکن فضائی آلودگی پرقابو پاکر لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔

امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ اور ورون دھون کا بڑا کارنامہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار ورون دھون نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے ریمپ پر واک کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے فلورل ڈیزائن کا سیاہ سوٹ پہن کر واک کی رکھا تھا، اس موقع پر اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ ہم یہاں کینسر کے عارضے میں مبتلا نوجوان بچوں کے علاج معالجے کے لیے عطیات کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں، آپ کے عطیات کینسر میں مبتلا بچوں کو مکمل اور صحت مند زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے بھی ریمپ پر واک کی اور اپنے نئے ریلیز کیے گئے گانے ”ٹما تما‘ پرڈانس بھی کیا جب کہ امیتابھ بچن نے بھی ان کا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن رام گوپال ورما کی فلم” سرکار 3“ میں اہم کردار میں ہیں اور اسے 17 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔