کوئی بھی شخص یا ادارہ ملک سے زیادہ اہم نہیں, آرمی چیف کا دبنگ اعلان

راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترپاکستان کے ویژن کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں،وطن پہلے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں ہے، پاک فوج قومی سلامتی کے حوا لے سے اپناکرداراداکرتی رہے گی،بلوچ رجمنٹ کےساتھ میری خصوصی وابستگی ہے،میرے والدبھی بلوچ رجمنٹ میں افسرتھے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹ سینٹرکا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بلوچ رجمنٹ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکی یادگارپرپھول چڑھائے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مجھے بلوچوں کے گھر آکر خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے ۔بلوچ رجمنٹ کےساتھ میری خصوصی وابستگی ہے،میرے والدبھی بلوچ رجمنٹ میں افسرتھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی مرکز میں افسروں اور ریکروٹس جن میں خیبرپختونخوا کے ایف سی اہلکار بھی شامل تھے سے گفتگو کی اور کہاکہ پاک فوج قومی سلامتی کے حوا لے سے اپناکرداراداکرتی رہے گی ۔آرمی چیف نے بہترپاکستان کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں،وطن پہلے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں ہے ۔اس سے قبل بلوچ رجمنٹ سینٹر پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے انکا استقبال کیا اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبداللہ ڈوگر بھی موجود تھے ۔روس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں استحکام لانے کی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے فاٹا سے ہر رنگ ونسل کے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا ہے ۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روس کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل اسراکوف سرگئی کی سربراہی میں روسی فد نے شمالی وزیرستان کے صدرمقام میران شاہ اور جنوبی وزیرستان کے صدرمقام وانا کا دورہ کیا۔روسی و فد کو فاٹاکو ہررنگ ونسل کے دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے پاک فوج کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وفد کو پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور علاقے میںپائیدار استحکام کیلئے سماجی واقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔روسی وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا ۔لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور کور کمانڈر پشاور بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے ۔

صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور سکیورٹی بارے اہم شخصیت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی /آئی این پی) گلگت بلتستان کے اخبارات کی واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجاً اشاعت کی بندش، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے رابطہ، معاملہ حل کرادیا، آج سے تمام اخبارات کی چھپائی شروع ہو جائے گی۔ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آزادی صحافت ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے صحافیوں کی تضحیک کے اقدام کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل قانون کے دائرے میں رہ کر حل کیے جائیں گے۔ صحافت کا کوئی بھی فورم ہو میں اس کا حصہ ہوں تاہم صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 200 اخباروں کو عدم ادائیگیوں کے باعث ملازمین کی تنخواہیں رکی ہیں جن کی ادائیگیاں جلد کرلی جائیں گی۔ پاکستان کے کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے۔ صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پورا کیس دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ کسی مقدمے کے بغیر کسی صحافی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری اور وزیر اعلی سے بات کی ہے اخباروں کی اشاعت میں حائل رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں۔ آج سے تمام اخبارات کی چھپائی شروع ہو جائے گی۔ صحافیوں کے حقوق پر کسی کو اثرانداز نہیں ہونے دینگے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہیں‘ تمام مسائل قانون کے دائرے میں رہ کر حل کریں گے‘ صحافیوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی‘ پاکستان کے کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے ۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل قانون کے دائرے میں رہ کر حل کریں گے۔ صحافیوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ہوں کوئی خود کو غیر محفوظ نہ سمجھے‘ پاکستان کے کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے۔

پاکستان اسلامی اتحاد کا حصہ, تفصیلات بارے اہم بیان منظر عام پر!!!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک یا ابہام نہیں ہے کہ پاکستان سعودی عرب میں تشکیل پانے والے اتحاد کا حصہ ہے۔ جنرل (ر) راحیل شریف اس اتحاد کے تحت بننے والی فوج کی سربراہی کیلئے جارہے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 41ممالک کے اتحاد کے خدوخال ابھی طے ہونا ہیں۔ مئی میں تمام اتحادی ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوگا جس میں تمام تفصیلات طے کی جائیں گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی ابہام نہیں کہ جنرل (ر) راحیل شریف اتحادی فورس کی سربراہی کیلئے جارہے ہیں تاہم ابھی ان کے این او سی جاری ہونے کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا۔

عافیہ صدیقی کے امریکی قید میں 14سال مکمل, دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

کراچی (این این آئی) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آج 31 رچ کو قوم کی بیٹی عافیہ کے کراچی سے اغواءاور امریکہ کے حوالے کرنے کے 14 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپیل کی ہے کہ ائمہ کرام جمعہ کے خطبہ اور نماز کے بعد اجتماعی دعاﺅں میںڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ31 مارچ ملک کی تاریخ کا ایک اور” سیاہ دن“ ہے جب ایک بے گناہ پاکستانی ماں کو ایک جھوٹے اور من گھڑت الزام کی بنیاد پر اس کے تین کمسن بچوں سمیت اغواءکرکے امریکی حکام کے حوالے کیا گیا اور بعد ازاں انسانی اسمگلنگ کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر افغانستان منتقل کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ عافیہ کا خواب تعلیمی انقلاب کے ذریعہ ملک میں تبدیلی لانا تھا ۔ عافیہ موومنٹ کی برسوں کی جدوجہد کا مقصد عافیہ کی واپسی اور اس کے خواب کی تکمیل کرنا ہے۔31 مارچ کوعافیہ موومنٹ کے رضاکار اور ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز ملک بھرمیں پرامن ”یوم سیاہ“ مناکرحکمرانوں اور سرکاری حکام کو عافیہ کو وطن واپس لانے کے فریضہ کی ادائیگی کا احساس دلائیں گے۔ آج شام 5 بجے کراچی پریس کلب کے باہر دیوہیکل ”انصاف کی مشعل“ روشن کی جائے گی۔پاکستان کی طرح دنیا کے دیگر کئی ممالک میں بھی انسانیت و انصاف پسند اور ڈاکٹر عافیہ کے حامی عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرے اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کررہے ہیں۔

بورڈ کا بھارت کیخلاف قانونی کاروائی کا اعلان

لاہور(نیوزایجنسیاں)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گورننگ بورڈ کے 44ویں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ انڈین کرکٹ بورڈ نے 2014 میں سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا لیکن پھر اسے توڑ دیا جس کے سبب ہمیں ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کافی نقصان ہو چکا ہے اور کیس بھی بہت مضبوط ہے، اس لیے اب ہمارے پاس قانونی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔’ہمارا ہندوستان سے ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ہمیں چھ سیریز کھیلنی تھیں اور دو سیریز کا وقت تو پہلے ہی نکل چکا ہے تو وہ ضائع ہو گئی ہیں اور تیسری سیریز کے انعقاد کا امکان بھی نظر نہیں آتا‘۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں بی سی سی آئی کو نوٹس دیں گے اور پھر اس معاملے کو تنازعات سلجھانے والی آئی سی سی کمیٹی میں لے جائیں گے لیکن اگر آئی سی سی کمیٹی میں بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے جس کیلئے ہم پہلے ہی تیاری کر کے اپنا مقدمہ تیار کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ دونوں ملکوں کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے کرکٹ نہ ہو لیکن نریندر مودی کے رویے سے لگ رہا ہے کہ وہ ہم سے کھیلنا نہیں چاہتے۔چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائنل دیکھنے کیلئے آٹھ بین الاقوامی سیکیورٹی ایڈوائزر آئے تھے جس سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا جبکہ فائنل کیلئے جائلز کلارک کا پاکستان آنا بھی فائدہ مند رہا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں اور تیسرے ایڈیشن میں کے کچھ میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنی تقرری کے حوالے سے شہریار نے کہا کہ اگست میں میرے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے اور تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد میں کسی بھی عہدے پر کام نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر اینٹی کرپشن یونٹ نے بہت اچھا کام کیا اور ہم کسنگ سے بچاو¿ کے لئے کھلاڑیوں کو آگاہی دیتے ہیں۔یئرمین پی سی بی نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل شاہ زیب حسن نے بھی فکسنگ الزامت سے انکار کیا ہے اور ان کا کیس بھی ٹریبونل میں جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں بائیو مکینیکل لیب کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت 5 بائیو مکینیِکل لیب ہیں اور چھٹی پاکستان میں ہوگی، امید ہے کہ ہمیں بائیو مکینیِکل لیب کو جلد آئی سی سی کا الحاق مل جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہندوستانی بورڈ کے درمیان ایک معاہدے کی یادداشت کر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت 2015 سے 2024 تک دونوں ملکوں کے درمیان چھ دوطرفہ سیریز کھیلی جانی ہیں اور اس سلسلے کی پہلی سیریز کی میزبانی رواں سال پاکستان کو کرنی ہے۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 2007 میں انڈیا میں کھیلی گئی کرکٹ سیریز کے بعد سے کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔پاکستان کو اسکے بعد اگلی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان ا?نا تھا لیکن 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے اور اس کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی جا سکی۔اس سلسلے میں 2012 میں اس وقت معمولی پیشرفت ہوئی تھی جب پاکستان نے دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد تعلقات میں کچھ بہتری آنا شروع ہوئی تھی۔تاہم 2014 میں نریندرا مودی کی زیر قیادت ہندوستانی حکومت کے قیام کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونا شروع ہو گئی جس سے دوطرفہ سیریز کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

پٹرول بم تیار ….قیمتوں میں حیران کن اضافہ

یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل دو دو روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے ماہ اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی۔اوگرا کے ذرائع کے مطابق سمری میں وازرت پٹرولیم کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو دو روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پونے 8روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

شہزادہ ہیری نے اداکارہ میگن کو شاہی محل میں رہنے کی دعوت دیدی

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے شہزادے ہیری امریکی اداکارہ میگن مرکل کے ساتھ اپنے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کے لئے ان کو شاہی محل میں قیام کے لئے دعوت دیدی۔ شہزادہ ہیری جو کہ ولی عہد شہزادہ چارلس اور آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیں‘ ایک عرصہ سے میگن مرکل کے عشق میں مبتلا ہیں اور ان سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری اب میگن کے بارے سنجیدہ ہو چکے ہیں اور میگن کا تعارف شاہی خاندان سے کرانے کے لئے انہوں نے انہیں کنسنگٹن پیلس آ کر رہنے کی دعوت دیدی ہے۔ کنسنگٹن محل شہزادہ ولیم اور کیٹ کے محل کے ساتھ واقع ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان آمد

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے ضرور جاو¿ں گا۔اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے قومی کرکٹرز کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ،تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے، میچ دیکھنے لازمی انگلینڈ جاﺅں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیئے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے بی سی سی آئی کو نہیں بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے۔قبل ازیں شاہد آفریدی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ ایدھی ہوم کھارادر پہنچے اور بلقیس ایدھی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی ایدھی ہوم میں بچوں سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ

سندھ میں صوبائی محکمہ صحت نے ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی وقائم مقام ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر محمد توفیق نے تمام سرکاری اسپتالوں کے ڈائریکٹرز و میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کیلئے تیاری کی جائے۔اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں۔ الگ بستر مختص کیے جائیں، عملے کو تعینات کیا جائے اور ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ہیٹ اسٹروک کرائسز مینجمنٹ پلان آئندہ 24گھنٹوں میں فراہم کیا جائے۔

پاک سر زمین کو بڑ ا جھٹکا ….پابندی عائد کر د ی گئی

الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم بطورسیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا ،قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے خلاف ساجد کیانی نےدرخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے بعدپاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر بھی استعمال نہ کیا جائے۔