تازہ تر ین

آپریشن ضرب کی کامیابی بارے ائیر چیف مارشل کا اہم اعلان

رسالپور (ویب ڈیسک )ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کو درپیش ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے‘ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے‘ پاکستان اور برطانیہ کی فضائی افواج میں بہترین تعلقات ہیں‘ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ جمعہ کو پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 118 کمبیٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ برطانوی ایئرچیف کی پریڈ میں شرکت دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان اور برطانیہ کی فضائی افواج میں بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس فیلڈ میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ پاک فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائہ ملک کے دفاع میں مرکزی ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ پاک فضائیہ ملک کو درپیش ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ پاک فضائیہ کی شیڈول فارمیشن اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv