تازہ تر ین

این جی او کی چھتری تلے قومی سلامتی کیخلاف کام, وزیرداخلہ نے خبردار کردیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت داخلہ نے نئی پالیسی کے تحت مجموعی طور پر 70غیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیرملکی این جی اوز کی اجازت ناموں کے حصول کیلئے زیر التوا درخواستوں کو جلداز جلد نمٹایا جائے،جہاںغیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں آزادانہ اور خودمختار طور پر کام کرنے کی اجازت دیں گے وہاں کسی این جی او کے پاس اجازت نامے کو غلط طور پر استعمال کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی،کسی کو غیرملکی این جی او کی چھتری تلے ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔جمعرات کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت داخلہ،پولیس انتظامیہ اور نادرا کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں غیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت سے متعلق کیسوں پر غور کیا گیا،مجموعی طور پر 70غیرملکی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔وزیرداخلہ نے غیرملکی این جی اوز کی زیرالتوا درخواستوں کو تیزی سے مکمل کرنے اور وزارت داخلہ میں ایک خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ نادرا کی مدد سے غیرملکی این جی اوز کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی جاسکے۔وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ جہاں ہم غیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں آزادانہ اور خودمختار طور پر کام کرنے کی اجازت دیں گے وہاں کسی این جی او کے پاس دیئے گئے اجازت نامے کو غلط طور پر استعمال کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی،ہم کسی کو این جی او کی چھتری تلے ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرداخلہ نے پاکستانیوں کی غیرملکی بیگمات کیلئے پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراءکی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی جو غیرملکی بیگمات یہاں موجود ہیں ان کو نئے کارڈ جاری کرنے کا کام شروع کیا جائے۔وزیرداخلہ نے نادرا اور پاکستان پوسٹ کے درمیان تعاون سے متعلق فریم ورک کی منظوری دی جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں موجود پوسٹ آفسز کو نادرا کی مدد سے مزید بہتر بنایا جائے گا اور نادرا ڈاکخانوں میں سہولیات فراہم کرے گی،اس کے تحت پہلے مرحلے میںمجموعی طور پر 10ڈاکخانوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی ان میں سے ہرصوبے میں دو شہری اور دو دیہی علاقوں میں موجود ڈاکخانوں اورآزادکشمیر کے دوڈاکخانے شامل ہوں گے،دوسرے مرحلے میں نادرا ملک کے 1500ڈاکخانوں میں سہولیات فراہم کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv