تازہ تر ین

صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور سکیورٹی بارے اہم شخصیت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی /آئی این پی) گلگت بلتستان کے اخبارات کی واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجاً اشاعت کی بندش، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے رابطہ، معاملہ حل کرادیا، آج سے تمام اخبارات کی چھپائی شروع ہو جائے گی۔ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آزادی صحافت ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے صحافیوں کی تضحیک کے اقدام کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل قانون کے دائرے میں رہ کر حل کیے جائیں گے۔ صحافت کا کوئی بھی فورم ہو میں اس کا حصہ ہوں تاہم صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 200 اخباروں کو عدم ادائیگیوں کے باعث ملازمین کی تنخواہیں رکی ہیں جن کی ادائیگیاں جلد کرلی جائیں گی۔ پاکستان کے کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے۔ صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پورا کیس دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ کسی مقدمے کے بغیر کسی صحافی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری اور وزیر اعلی سے بات کی ہے اخباروں کی اشاعت میں حائل رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں۔ آج سے تمام اخبارات کی چھپائی شروع ہو جائے گی۔ صحافیوں کے حقوق پر کسی کو اثرانداز نہیں ہونے دینگے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہیں‘ تمام مسائل قانون کے دائرے میں رہ کر حل کریں گے‘ صحافیوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی‘ پاکستان کے کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے ۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل قانون کے دائرے میں رہ کر حل کریں گے۔ صحافیوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ہوں کوئی خود کو غیر محفوظ نہ سمجھے‘ پاکستان کے کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv