تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی سرپرستی کونسا ملک کر رہا ہے ؟

لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر سرگرم گستاخ بلاگرز کی سرگرمیوں کے پیچھے فرانسیسی یہودی دانشور برنارڈ لیوی کا ہاتھ ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے گستاخ بلاگرز کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے کے عزم کے بعد متعدد ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانس کی ایک قانونی فرم نے پاکستان میں سوشل میڈیا پرشان رسالت میں گستاخی کے مرتکب ملعون بلاگرز کے معاون گروپوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ معاملہ عالمی عدالت انصاف تک جانے کی صورت میں بلاگرز کا قانونی تعاون فراہم کریں گے۔ الجزائری جریدے کے مطابق جرمنی سمیت مختلف پورپی ممالک میں پناہ لینے والے پاکستانی ملعون بلاگرز فرانس کے ان دجالی این جی اوز گروپوں کے ساتھ رابطے میں جو 2011ءکو عرب ممالک میں شروع ہونے والی عرب بہار نامی بغاوتی تحریک کے بنیادی فیصلہ ساز اور تخلیق کار ہیں۔ پاکستان میں تحفظ ناموس رسالت کے قوانین پر قدغن کرنے اور اشتعال انگیز گستاخانہ مواد عام کرنے والے گروپوں کے معاونین میں پاکستانی انژاد ماہر قانون آصف عارف نامی ایک شخص کا نام سرفہرست ہے۔ الجزائری جریدے کے مطابق آصف عارف پاکستان میں قادیانیوں کے خلاف ہونی والی قانونی سازی کو یورپ اور افریقا میں قانونی تحفظ فراہم کرنے والے ماہر قانون نے ماضی میں پاکستان کے دینی مدارس ، علماءکرام اور دینی حلقوں کے خلاف یورپی سطح پر پروپیگنڈے میں انتہائی مذموم اور معاندانہ کردار ادا کیا ہے ۔ الجزائری جریدے کے مطابق اسلام اور پاکستان دشمنی کے سبب آصف عارف کو پیرس کی جوڈیشل کونسل کی ممبرشپ بھی ملی ہے۔ رواں برس لندن کی قادیانی قیادت نے الجزائر میں قادیانیوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاﺅن کے ردعمل میں اس کی خدمات لی ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی اور اقلیتی کمیونیٹوں کو انصاف کی فراہمی کا دعویدار شخص فرانس میں اظہار آزادی اور بین المذاہب فورم رائے مذہبی آزادی جیسے ناموں سے فورمز قائم کرکے اس کے ذریعے ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اسلامی ممالک میں عوامی اور حکومتی رائے سے ہٹ کر متنازع اور نفر انگیز موضوعات کو موضوع بحث بناتے ہیں جس کا مقصد اسلامی ممالک میں انتشار اور اداروں کے درمیان کشمکش پیدا کرنا ہوتا ہے۔ جریدے کے مطابق گستاخ بلاگرز کا معاملہ صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ یہ 2011ءکی عرب بہارتحریک کے ساتھ شروع ہونے والی ایک لاامتناہی طوفان ہے جس کے سب سے زیادہ شکار ممالک میں سعودی عرب، پاکستان، تیونس اور بنگلہ دیش کے نام سر فہرست ہیں۔ سعودی عرب میں رائف البدوی نامی گستاخ بلا گرز کے پیچھے بھی یہودی دانشور برنارڈ ہنری لیوی نے ایڑی چوٹی کازور لگایا تا ہم سعودی عرب کے بے لچک موقف کے آگے اس کی زیادہ نہ چل سکی۔ بنگلہ دیش میں گستاخ بلا گرز کے انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل کے خوفناک واقعات سے بنگلہ دیش میں بھی کسی حد تک اشتعال انگیزی کا سلسلہ کچھ کم ہوا ہے جس کے بعد وجال صفت یہوری ہنری کا اگلا ہدف پاکستان بنا ہوا ہے ۔ آد عارت کی طرح ہنری برنارڈ لیوی کے بھی پاکستان کے خلاف ، معاندانہ اقدامات کی طویل فہرست ہے جس میں سب سے نمایاں سازش ستوط ڈھا کہ کے علیحدگی پسند باغیوں اور قاتلوں کو تعاون فراہم کر ہے۔ اس نے 1971ءمیں ڈھاکہ میں جنگی رپورٹر کے بھیس میں پاکستان کے خلاف مغربی قوتوں کے لئے ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا۔ 1948ءمیں الجزائر کے دولت مند یہودی گھرانے میں پیدا ہونے والا برنارڈ لیوی عرب بغاوتی تھریک کا انجینئر ہے جس کے باعث عرب ذرائع ابلاغ اسے ”بنامنی کا شیطان “کا لقب دے چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv