تازہ تر ین

پاک فضائیہ کا اہم کارنامہ ، فضائی حادثات بارے بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دفاعی خود انحصاری کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پاک فضائیہ ایک کے بعد ایک کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ پروجیکٹ ویڑن کے تحت مو¿ثر کمانڈ سسٹم اور پائیلٹس کی تربیت کے جدید سیمولیٹرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق ایٹمی دھماکوں کے بعد دفاعی پابندیوں نے پاکستان کو خودانحصاری کی راہ پر گامزن کیا۔ پیشہ ور انجینئرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لوگوں کو منتخب کر کے ایک یونٹ بنایا گیا اور ذمہ داری دی گئی کہ وہ اپنا کمانڈ سسٹم تیار کریں۔پاکستان کی بری فوج ہو یا بحریہ، پاکستان ایئرفورس کی مہارت سے بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔ جدید سیمولیٹرز کے استعمال سے فضائی حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ایئرفورس حکام کا کہنا ہے کہ ویژ ن پروجیکٹ نے کئی سنگ میل عبور کر لئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی تمام مسلح افواج صرف پاکستان کے بنائے گئے جدید ہتھیاروں سے لیس ہوں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv