تازہ تر ین
shahbaz-sharif

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہوریوں کیلئے شاندار تحفہ ….بلا تعطل بجلی کی فراہمی

لاہور (خصوصی رپورٹ) شہر میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے 220کے وی کا ایک اور سرکٹ بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر گرڈ تعمیر کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری پانی و بجلی کو اراضی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی‘ جس میں شہبازشریف نے سیکرٹری پانی و بجلی کو پنجاب یونیورسٹی سے اراضی لے کر دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی نے این ٹی ڈی سی کو اراضی دینے سے انکار کردیا تھا۔ انکار ہونے کی وجہ سے گرڈ سٹیشن کی تعمیر کا منصوبہ ٹھپ ہو گیا تھا۔ مجوزہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے لیسکو کے سیدپور گرڈ سٹیشن‘ گلشن راوی‘ ریواز گارڈن‘ شادمان گرڈ سٹیشن اور جوہر ٹاﺅن گرڈ سٹیشن کو بھی ریلیف ملے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv