تازہ تر ین

خواجہ سرا کو تنگ کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں خواجہ سراﺅں کے تحفظ کا بل جمع کرادیا گیا، بل میں خواجہ سراﺅں کو ہراساں کرنے اور امتیازی سلوک پر دوسال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی۔ خواجہ سراﺅ ں سے بھیک منگوانا بھی جرم ہوگا جبکہ دو ماہ قید اور تیس ہزار جرمانے کی تجویز دی گئی۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سراﺅں کے حقوق کے لئے جمع کرائے گئے بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ خواجہ سراﺅں کے حقوق کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی۔ بل میں تجویز کیاگیاہے کہ خواجہ سراﺅں کی فلاح و بہبود کے لئے صوبائی سطح پر ویلفیئر کمیٹی تشکیل دی جائے ،خواجہ سراﺅ ں کی بحالی کے لئے سنٹرزبنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سکھ رکن اسمبلی نے قومی مردم شماری کے فارم میں سکھ مذہب کا کالم شامل کرنے کامطالبہ کردیا ۔سکھ رکن اسمبلی سردار رامیش سنگھ اروڑہ نے ایوان میں معاملہ اٹھایا کہ مرد م شماری کے فارم میں پانچ مذاہب کو شامل کیاگیاہے مگر اس میں سکھ مذہب کاکالم شامل نہیں ہے، سکھ برادری اس امر پر سراپا احتجاج ہے۔ رکن اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس ضمن میں فوری طورپر ہدایات جاری کرکے مردم شماری فارم میں سکھ مذہب کا خانہ شامل کیاجائے ۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب تحریک انصاف کے فیصل آباد سے رکن اسمبلی خرم شہزاد نے الزام عائد کیاکہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی خواجہ اسلام ایم پی اے کا جعلی لیٹر پیڈ بنواکر کمشنر اورڈپٹی کمشنر سے ترقیاتی سکیمیں منظور کروارہے ہیں ۔ خرم شہزاد نے مبینہ لیٹر پیڈ کی کاپیاں بھی ایوان میں لہر ادیں اور خواجہ اسلام کے خلاف اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کردی۔ وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ اسلام نے سابق ایم پی اے کی حیثیت سے سکیمیں منظور کروائی ہیں تو اس میں کوئی جرم نہیں لیکن اگر رکن اسمبلی کا لیٹر پیڈ استعمال کیا ہے تو پھر غلط ہے۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv