تازہ تر ین

الحمراکلچرل کمپلیکس کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹرپر کرپشن کے الزامات

لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمراکلچرل کمپلیکس کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹرنویدبخاری پر کرپشن کے الزامات کے بعد انکوائری کا آغازہوگیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں سینئرافرادپر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے ان کے لگائے گئے مختلف الزامات بارے تحقیقات شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نویدبخاری کافی عرصے سے الحمراکلچرل کمپلیکس میں ڈپٹی ڈائریکٹرکے عہدے پر فائز تھے جن پر کئی افرادنے کرپشن کے الزام لگائے جبکہ اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کو بھی ان کے بارے میں براہ راست کئی شکایات موصول ہوئیں ۔چندروز قبل پروڈیوسرعلی سعد نے لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن (ر)عطامحمد کے نام اپنی تحریری درخواست میں سنگین الزامات عائد کئے جس پر انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نویدبخاری پر لاکھوں روپے کی مالی کرپشن کے ساتھ کئی دیگرالزامات بھی ہیں جس کی انکوئاری کے لئے دورکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں الحمراکی طرف سے حبیب الرحمن جبکہ اے جی آفس کی طرف سے رضوان شامل ہیں جو مختلف الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں۔اس بارے میں نویدبخاری سے رابطہ کیا گیاتوانہوں نے”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تعیناتی سے پہلے کلچرل کمپلیکس میں پہلے پروڈیوسرز من مانیاں کررہے تھے جس کی ایک لمبی فہرست ہے ۔ جب میں نے روک ٹوک شروع کی تو سب لوگ میرے خلاف ہوگئے اور راستے سے ہٹانے کے لئے جھوٹی درخواست دی جس میں میری ذات پر کیچڑ اچھالا گیا۔ نویدبخاری نے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی کوئی ایسا کام جس پر مجھے شرمندگی ہو لیکن جولوگ مجھے اپنے راستے کی رکاوٹ سمجھ رہے تھے یہ سب ان کی سازش ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv