تازہ تر ین

صائمہ کراچی میں دوستوں سے ملنے ڈرامے کے سیٹ پر پہنچ گئیں

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ صائمہ کراچی جاتے ہی دوست فنکاروں سے ملنے ڈرامے کے سیٹ پر پہنچ گئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صائمہ کو چندروزپہلے اداکار فہدمصطفےٰ کی پروڈکشن کمپنی کے ان ٹائٹل ڈرامے میں کاسٹ کیا گیاہے جس کی ریکارڈنگ کے لئے وہ گزشتہ روز وہاں پہنچ گئیں جہاں جاتے ہیں پہلے وہ ڈائریکٹرافتخارعفی کی سیریل”بے بی“کے سیٹ پر گئیں جہاں انہوں نے اداکارہ راحیلہ آغا،رجاعلی ،عاصم محموداور بہروز سبزواری سے ملاقات کی۔صائمہ کافی دیرتک سیٹ پرموجودرہیں جہاں فنکاروں کے درمیان غیررسمی گپ شپ جاری رہی ۔ اس بارے میں اداکارہ رجاعلی نے کہا کہ صائمہ کے اس سرپرائزسے تمام فنکار بے حدخوش تھے کیونکہ وہ اپنے تمام دوستوں سے بہت پیارکرتی ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اپنی ریکارڈنگ سے پہلے وہ دوستوں کو ملنے کے لئے آئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv