تازہ تر ین

پاکستان ہجرت کرنیوالوں کی اہم چیزانڈیا کے قبضے میں …. دیکھئے خبر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے پاکستان ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو غدارقرار دیتے ہوئے مودی سرکاری نے مسلمانوں کی جائیدادوں پر قبضے کا قانون پاس کر لیا ہے۔ قانون راجیہ سبھا میں منظور کیا گیا۔ قانون کے تحت 9500افراد کی جائیدادوں پر بھارتی حکومت کا حق ہوگا۔ جنگ عظیم دوم کے بعد قائم شدہ قانون (Enemy property act)میں ترمیم کرکے بھارتی حکومت نے پاکستان کی جانب ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو غدار اور ملک دشمن قرار دے کر ان کی جائیدادوں پر قبضے کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان کی جانب آنے والے بھارت میں موجود رشتہ داروں کو بھی یہ جائیداد نہیں ملے گی۔ 9500سے افراد کی اس جائیداد کی کل قیمت 1,04,339 کروڑ روپے ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے اس ایکٹ کے تحت 1968میں پاکستان ہجرت کرنے والوں کی جائیدادیں نیلام کردی تھیں۔ قانون کے مطابق جن ہندوستانی شہریوں نے یہ جائیدادیں خریدیں ہیں وہ تمام جائیدادیں حکومت کو واپس کرنے کے پابند ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv