تازہ تر ین

سپیکر اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ, بڑی سازش ناکام

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ‘ ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری اور محمد خان ڈاہا کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دونوں رہنماو¿ں کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں بھیجا تھا۔ الیکشن کمیشن نے تقریباً 6 ماہ تک کیس کی دو درجن سے زائد سماعتیں کیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے بدنیتی پر مبنی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا جو الیکشن کمیشن نے خارج کر دیا ہے اس لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج حق اور سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہوئی۔ تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف آج سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سپیکر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس مسترد کر کے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بدنیتی ثابت کر دی ہے ہم بدنیت کی بنیاد پر اسمبلی کو چلانے والے سردار ایاز صادق کے خلاف احتجاج شروع کریں گے الیکشن کمیشن نے ریفرنسز مسترد کرنے کے بعد عمران خان کی سچائی پر مبنی سیاست کی تصدیق کر دی ۔ تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ آج الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسسز مسترد کر کے ثابت کر دیا کہ سچ سچ ہوتا ہے اور جھوٹ جھوٹ ، یہ حق اور سچ کی فتح ہے جبکہ جھوٹ ہار گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ سپیکر نے اپنے لیڈر کو بچانے کی کوشش کی ہے اور جھوٹے ریفرنسسز الیکشن کمیشن کو بھیجے ۔ جس سے سپیکر کی بدنیتی ثابت ہو چکی ہے اس لئے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ہم اسے بدنیت سپیکر کے خلاف احتجاج کریں گے اور ان کے مستعفی ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سپیکر ایاز صادق کو فوری طور پر ہٹا کر نیا سپیکر منتخب کر ایا جائے انہوں نے کہا کہ ایسے بہت جھوٹے کیسز عمران خان پر دائر کئے گئے ہیں جس پر بہت جلد فیصلہ آ جائے گا اور پھر سے حکمرانوں کا منہ کالا ہو گا اور حق کی فتح ہو گی ۔ پانامہ کیس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا اور عوام کے سامنے کرپٹ حکمرانوں کی حقیقت واضح ہو جائے گی الیکشن کمیشن نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے اور ہم اس فیصلے سے مطمئن ہیں الیکشن کمیشن نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا جس سے عمران خان کی حق اور عوامی خدمت پر مبنی سیاست کی تصدیق کر دی انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد وزیر اعظم نواز شرفی اور شہباز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کریں گے یہ دونوں بھائی قومی خزانے سے اربوں کھربوں روپے کی ٹی وی میں اپنی تصویریں لگوا کر ایڈورٹائزنگ کرتے ہیں اس اربوں کھربوں روپے کا حساب کون دے گا جو قومی خزانے سے یہ چرا کر اپنے آپ کو عوام میں نمایاں کرتے ہیں ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر کارکنوں ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے رہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں میرے خلاف ریفرنس مسترد ہونے پر ایاز صادق کے پاس سپیکر کے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچتا۔ سپیکر نے نواز شریف کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ اگر حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ہیں تو حکومت کو چاہیے کہ عوام کو کھلم کھلا بتائے لیکن یہ لوگ منافقت کرتے ہیں۔مریم نواز کا اپنی زندگی میں واحد کارنامہ ایک ٹی وی پروگرام میں اثاثوں کے معاملے پر غلط بیانی کرنا ہے۔عمران خان ،جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنسز خارج کردیئے گئے۔الیکشن کمیشن میں اپنے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ آنے پر عمران خان نے رد عمل دینے کیلئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میرے اثاثوں میں تضاد سامنے آیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ اپنے خلاف دائر ریفرنس پر میں نے دسمبر کے پہلے ہفتے الیکشن کمیشن کو تمام جوابات دے کر کیس مکمل کردیا تھا لیکن ان کا وکیل تاریخ پہ تاریخ لیتا جا رہا تھا کیونکہ موٹو گینگ مجھ پر تنقید کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں صرف نام کی جمہوریت ہے انہوں نے میرے اوپر چار کیسز کیے، میری غلطی یہ تھی کہ میں ان سے جواب مانگ رہا تھا۔ سپیکر نے نواز شریف کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کرنے اور کیسز کے ذریعے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی۔ سپیکر سے پوچھتا ہوں کہ آج کے فیصلے کے بعد کیا آپ کے پاس سپیکر رہنے کا کوئی جواز رہ گیا ہے؟ کیا آپ کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے؟۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سپیکر کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، جب سپیکر کا یہ تاثر جاتا ہے کہ وہ شریف خاندان کا درباری ہے تو پارلیمنٹ نہیں چل سکتی،اگر سپیکر کا یہ حال ہے تو پارلیمنٹ میں کیسے جائیں، اگر سپیکر میں عزت نفس ہے تو ان کے پاس اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچتا۔ تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھجوایا جانے والا ریفرنس ادلے کا بدلہ تھا، اسے مسترد ہونا ہی تھا، سپیکر قومی اسمبلی غیر جانبداری کا کردار چھوڑ کر ن لیگ کے سپیکر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپوزےشن لےڈر پنجاب اسمبلی مےاں محمودالرشےد نے کہا ہے کہ سپےکر اگر نوازشر ےف کے خلاف الےکشن کمےشن کو رےفر نس بھیجتے تووہ نااہل ہو جاتے ‘فیصلے سے سپیکر کی بد نیتی ثابت ہو گئی وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں‘پانامہ کا فےصلہ بھی حکمرانوں کے خلاف اور عوام کے حق مےں آئےگا اور کر پشن کے خلاف تحر ےک انصاف کی جد وجہد کامےاب ہوگی ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے مےں مےڈےا سے گفتگو مےں مےاں محمودالرشےد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قوم کی فتح ہے ان کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کا ریفرنس تعصب اور بد نیتی پر مبنی تھااس لےے اب فیصلے سے سپیکر کی بد نیتی ثابت ہو گئی وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے ‘پانامہ کا فےصلہ بھی حکمرانوں کے خلاف اور عوام کے حق مےں آئےگا اور کر پشن کے خلاف تحر ےک انصاف کی جد وجہد کامےاب ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv