تازہ تر ین
america-flag

امریکہ میں مسلمانوں کیخلاف ایک اور حادثہ

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکہ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر جاری ہے جہاں ایک تازہ واقعہ میں اریزونا میں واقع مسجد کو نشانہ بنایا گیا اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے۔ مشتبہ شخص جو یونیورسٹی آف اریزونا کا ٹی شرٹ اور سیاہ ٹوپی پہنے ہوئے تھا، اسلامک سنٹر ٹسکن میں 3:30بجے شب داخل ہوا۔ اس نے یہاں رکھے ہوئے قرآن مجید کے نسخوں کی بے حرمتی کی۔ سنٹر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامک سنٹر آف ٹسکن میں توڑپھوڑ مچائی گئی۔ تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ خاتون ترجمان نے کہا کہ کیمرہ فوٹیج کے سبب یہ معلوم ہوسکا کہ تنہا شخص نے سنٹر میں داخل ہوکر یہ کارروائی انجام دی۔ ٹسکن پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس واقعہ پر ہمیں بے حد افسوس ہوا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک انفرادی نوعیت کا واقعہ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv