تازہ تر ین
google

گوگل کا نیا خود کار سکیورٹی نظام متعارف

لاہور(نیٹ نیوز)گوگل نے کیپچیا کی جگہ نیا خود کار سکیورٹی نظام متعارف کرا دیا ہے ۔ اس نئے سکیورٹی نظام میں کسی بھی شخص کو ویب سائٹ کیساتھ رابطے کے انداز سے پہچانا جائیگا کہ آیا یہ انسان ہے یا کمپیوٹر۔کیپچیا وہ ویب سکیورٹی نظام کہلاتا ہے جو صارفین کے انسان یا کمپیوٹر ہونے میں تفریق کرتا ہے لیکن اب گوگل کے نئے نظام کے باعث کیپچیاختم ہو جائیگا۔گوگل نے اپنے ری کیپچیا نظام کو پہلے ہی سادہ کر \دیا ہے جس میں صارفین کو ان کی مطلوبہ سائٹ پر جانے کے بعد ایک چیک باکس کو ٹک کرنے کو کہا گیا ہے ۔ یہ باکس اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ صارف کس طرح سے اس سائٹ کو استعمال کرتا ہے جسکے بعد وہ انسانی کلکس اور بوٹ کے کلکس میں فرق کرتا ہے ۔مثلا ایک خود کار نظام کسی بھی ویب سائٹ کے فارم کو بھرنے میں محض ایک سیکنڈ لگائے اور سارے عمل میں ماس کو حرکت بھی نہ دے ۔ گوگل کے تازہ ترین نظام میں یہ چیک باکس بھی ختم کر دیا گیا ہے بلکہ اب یہ خود ہی جائزہ لیتا ہے کہ انسان کس طرح سے ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv