تازہ تر ین
imran khan fawad ch and pti workers.jpg

پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ …. تحریک انصاف نے بڑے اقدام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ لیگی ارکان پاگل ہو جائیں پانامہ لیکس کا فیصلہ آجانا چاہیے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کو من وعن تسلیم کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانامہ کے متوقع فیصلے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا موقف ہے کہ انصاف کمیشن نہیں بننا چاہیے اور امکان ہے کہ فیصلہ اسی ہفتے آجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جن اداروں پر احتساب کا ذمہ تھا وہ پورا نہیں کرسکے اور نیب اور ایف بی آر نے وزیراعظم کا احتساب نہ کرکے نواز شریف کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا ہے مگر ہمیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے اور اس کے فیصلے کو من وعن تسلیم کرینگے انہوں نے مزید کہا ہے کہ جوں جوں پانامہ کے فیصلے کے دن قریب آرہے ہیں لیگی ارکان کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے اور وہ پاگل پن کی حالت میں اراکین قومی اسمبلی کی عزتوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv