تازہ تر ین

مریم نواز کا اپنی ”والدہ“ بارے اہم بیان, بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے این این، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں خواتین کو غربت اور خوف کی فضا سے نکالنا وقت کی ضرورت ہے۔ خواتین پارلیمنٹرینز معاشرے میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے اسلام آباد میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کے حوالے سے عالمی کانفرنس (ویمن کاکس کانفرنس) سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ویمن کاکس کا کردار اہم ہے ۔ پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں ۔ مریم نواز نے کہا خواتین کو غربت اور خوف کی فضا سے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہیں بااختیار بنانے کیلئے کام کررہے ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں آج ایسی ممتاز خواتین موجود ہیں جنہوں نے تعلیم جیسے شعبوں میں بڑے کار نامے انجام دئیے ہیں۔ مریم نواز نے اپنی والدہ کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی ، شرمین عبید ، خاتون پائلٹ مریم مختیار خواتین کا فخر ہیں ۔ سپیکر ایاز صادق نے اپنے خطاب میں بیگم کلثوم نواز کی مارشل لا کے دور میں جمہوریت کے لئے کی گئی جدوجہد کی تعریف کی ۔ مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا مریم نواز نے تعلیم سمیت کئی شعبوں میں بہترین رہنمائی فراہم کی ۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں 20 فیصد خواتین کی نمائندگی ہے ، معاشرے میں امن ، ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے خواتین کا کردار اہم ہے ۔ ایاز صادق نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ تبدیلی کے لئے مشعل راہ اور مساوی مواقع کی دنیا کے رہبر بنیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ساٹھ فیصد کارروائی خواتین ارکان نے چلائی ہے۔انہوں نے کہا خواتین کو شامل نہ کرنے سے معیاری جمہوریت معاشی استحکام صحت مندانہ معاشرے اور پائیدار امن کے لئے نقصان دہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv