تازہ تر ین

جوتا پھینکنے کی سازش کس کی تھی؟, شیخ رشید نے راز کھول دیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور آتے ہوئے ان پر جوتا پھینکنے کی حکمت عملی سعد رفیق کی تھی۔ امریکن انتخابات میں سابق صدر زرداری اور نواز شریف دونوں نے ہیلری کلنٹن کی مالی اور اخلاقی مدد کی۔ سعد رفیق نے گلدستہ بھیجا تو سمجھ گئے کہ یہ لوگ ہاتھ کرنے لگے ہیں۔ جب پارلیمنٹ میں ماو¿ں اور بہنوں کو گالی دی جائے گی تو گولیاں چلنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اسمبلی میں کوئی بڑا آدمی نہیں جو صلاح کراسکے۔پانامہ کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کیس پوری تیاری اور دیانت داری سے لڑا ہے۔ چیف جسٹس صاحب سے میں نے کہا کہ اتنی تیاری سے کبھی سکول ہی نہیں گیاجتنی تیار کے ساتھ عدالت میں آتا ہوں۔پانامہ کیس کے ججز پر انگلیاں اٹھانے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔ پانامہ کا جو بھی فیصلہ آٓئے گا اسے قبول کریں گے۔ فوجی عدالتیں ، ڈان لیکس ، پانامہ ایک حساس معاملہ ہیں۔ سربراہ عوامی لیگ نے گفتگو کے دوران کہا کہ انہوں نے اسحاق ڈارسے کہاکہ پی پی اور آپ ایک ہی لوگ ہیں۔ پیپلز پارٹی پانامہ کیس میں شرکت نہ کرنے کا رونا ساری زندگی روئے گی۔کراچی یا روالپنڈی کوئی بھی جگہ ہو ہم اپنا کچرا خود جمع نہیں کرسکتے۔ حسین حقانی کے حالیہ کالم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میمو گیٹ سکینڈل کے دوران سابق صدر زرداری نے حسین حقانی کو وزیر اعظم پاکستان سے زیادہ پروٹول دیا۔اگر اس وقت جنرل کیانی ایکسٹینشن نہ لیتے تو میمو سکینڈل کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہوجاتی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اگلے پندرہ دن پاکستانی سیاست کی لئے نہایت اہم ہیں۔ قوم پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل انڈین آرمی کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ، حسین حقانی کے آرٹیکل اور افغانستان کی28دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے پاکستان کے خلاف اتحاد کی ٹائمنگ کو سمجھے۔شیخ رشید نےالزام عائد کیا کہ ا?صف علی زرداری اور نواز شریف دونوں نے امریکن انتخابات کے دوران ہیلری کلنٹن کی مالی اور اخلاقی مدد کی۔2018کے انتخابات پر پوچھے گئے سوال پر سربراہ عوامی تحریک شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سابق صدر زرداری کے زیر سایہ سیاست کے میدان میں ترقی نہیں کر سکتے۔ موجودہ حکومت کبھی بھی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دے گی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی دھاندلی کو ختم نہیں کر سکتیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv