تازہ تر ین

مچل مارش9مہینے کےلئے کرکٹ میدانوں سے دور

میلبورن (نیوزایجنسیاں)آسٹریلیا کے نوجوان آل راو¿نڈر مچل مارش کندھے کی انجری کے باعث اگلے 9 ماہ کے لیے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد رواں سال کے ایشز مقابلوں میں شرکت کی ان کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔مچل مارش کندھے کی انجری کے باعث آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں بھی مشکل میں نظر آئے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے اسی انجری کے باعث ہندوستان کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچوں سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ مارش کی سرجری ان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے بعد اگر وہ مکمل ردھم سے باو¿لنگ کرنے میں کامیاب ہوئے تو انھیں رواں سال نومبر کے آخر میں شروع ہونے والی ایشز سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ مچل مارش نے جب 2014 میں ڈیبیو کیا تھا تو انھیں آسٹریلوی ٹیم میں معیاری آل راو¿نڈرز کی حیثیت سے اہم مقام دیا گیا تھا تاہم ٹیسٹ میچوں میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر سخت تنقید بھی کی گئی۔مچل مارش اپنی ٹیم کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر بھی آئے تھے اور پونے اور بنگلور میں کھیلے گئے ابتدائی دوٹیسٹ میچوں میں صرف 48 رنز بنا سکے تھے جبکہ 5 اوور باو¿لنگ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔قبل ازیں کندھے کی انجری کے باعث ہندوستان کے خلاف بقیہ سیریز سے باہر ہوگئے تھے تاہم اب رپورٹ کے مطابق انھیں طویل عرصے تک میدان سے باہر رہنا پڑے گا۔آسٹریلیا کی ٹیم نے ہندوستان کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بڑی شکست سے دوچار کیا تھا تاہم دوسرے میچ میں ناقص بلےبازی کے باعث ایک آسان میچ میں شکست ہوئی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 16 مارچ کو رانچی میں شروع ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv