تازہ تر ین

پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں تحقیقات کا جال…. مزیدبڑے نام منظر عام پر

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو اختتام پزیرہوگیا لیکن اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا جال مزید پھیلادیا گیا۔ فاسٹ بولر محمد عرفان اورشاہ زیب حسن حکام کو قائل نہ کر سکے تو معطل کر دیے جائیں گے۔ شاہ زیب حسن (آج)منگل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سوالات کا جواب دیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ ،ایف آئی اے اور وزارت داخلہ سے بھی تعاون کیلئے تیار ہوگیا، پی سی بی نے ایف آئی اے کو مزید کرکٹرز کے موبائل تک رسائی دینے پر اتفاق کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔ فاسٹ بالر محمدعرفان گزشتہ روز اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جہاں ا±ن سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ شاہ زیب حسن (آج)منگل کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سوالات کا جواب دیں گے۔ دونوں کرکٹرز حکام کو قائل نہ کرسکے تو معطل کردیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایف آئی اے اور وزارت داخلہ سے بھی تعاون کیلئے تیار ہوگیا۔ پی سی بی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے کو ) کو مزید کرکٹرز کے موبائل تک رسائی دینے پر اتفاق کر لیا۔ اس سلسلے میں بورڈ نے وزارت داخلہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ شاہ زیب حسن سے پوچھ گچھ کے بعد دونوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر دونوں کرکٹرز قائل نہ کرسکے تو معطل ہوجائیں گے۔چودہ دن میں جواب جمع کرانا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام شواہد کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کرلیاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv