تازہ تر ین

وفاقی وزارتوں میں کروڑوں کی تنخواہوں والے افسران مشکل میں, بڑا حکمنامہ جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت قانون وانصاف، تجارت اور منصوبہ بندی ترقی واصلاحات سمیت 6 وفاقی وزارتوں میں مینجمنٹ پوزیشن سکیل (ایم پی) کی 40 اسامیوں پر تعینات افسر قومی خزانہ سے ماہانہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ اور سالانہ 18کروڑروپے لے رہے ہیں۔ سب سے زیادہ تقریبا پانچ لاکھ ماہانہ تنخواہ لینے والے ایم پی سکیل ون افسروں کی تعداد 22ہے جبکہ سب سے کم تقریباً ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ لینے والے افسروں کی تعداد 6 ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات میں سب سے زیادہ ایم پی ون سکیل کے 10 افسر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے وزارتوں اور افسروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کے احکامات دئیے ہیں۔وزیراعظم نے چھ وزارتوں جن میں تجارت، انسانی حقوق، قانون انصاف ، قومی تاریخ و ثقافتی ورثہ ، منصوبہ بندی وترقی واصلاحات اور ٹیکسٹائل میں ایم پی سکیل افسروں کی اسامیوں کی ضرورت ،قابلیت اور اہلیت کے مطابق تقرری اور کارکردگی کاآڈٹ کرانے کے احکامات دئیے ہیں ۔مذکورہ آڈٹ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کے زیر انتظام کیاجائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے جن 6وفاقی وزارتوں میں ایم پی سکیل کی اسامیوں اور افسروں کاآڈٹ کرانے کے احکامات دئیے ہیں ان میں وزارت تجارت میں ایم پی ون میں 7افسر کام کررہے ہیں اور ایک افسر کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 499310ہے۔انسانی حقوق میں ایک، وزارت قانون و انصاف میں 3، وزارت منصوبہ بندی وترقی اصلاحات میں 10،ٹیکسٹائل میں ایک اور مجموعی طورپر 22 افسر ایم پی سکیل ون میں کام کررہے ہیں۔ایم پی ٹو سکیل افسروں کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 269930ہے اور وزارت انسانی حقوق میں سے سب سے زیادہ 7افسر ، قانون و انصاف میں 3 ، قومی تاریخ اور ثقافتی میں ایک اور ٹیکسٹائل میں ایک جبکہ مجموعی طورپر 12افسر ایم پی 2 سکیل میں کام کررہے ہیں۔ مذکورہ وزارتوں میں ایم پی سکیل تھری (III)میں صرف 6افسر کم سے کم 186610ماہانہ تنخواہ پر کام کررہے ہیں۔ ان میں وزارت قانون و انصاف میں 3اور ٹیکسٹائل میں 3افسر کام کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کے احکامات پر مذکورہ وزارتوں میں ایم پی سکیل کی اسامیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv