تازہ تر ین

تمام شراب خانے بند کرنے کا حکم

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت پر حکم دیا ہے کہ جب تک مکینزم نہ بن جائے تمام شراب خانے بند کردیئے جائیںاور 30 روز میں میکنزم بنا کر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سندھ میں شراب خانوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میںکہا کہ اقلیتی شہری کیلئے شراب کی پانچ بوتلیں مختص ہیں، حکومت نے شراب سب کو دے کر لوٹ مچا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں زیادہ پیسہ ہے وہاں شراب زیادہ بکتی ہے،سات سات ہزارکریٹ صرف ڈسٹرکٹ جنوبی میں فروخت ہوئے،تھرکے غریب ہندوکو پانی نہیں ملتا،شراب کہاں سے خریدےگا۔چیف جسٹس نے حکومت سندھ کو 30 روزمیں مکینزم بناکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv