ڈاکٹر عاصم کی رہائی …. احکامات جاری

کراچی(ویب ڈیسک )سندھ ہائی کورٹ نے پاسپورٹ اور50لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پرنیب ریفرنس میں سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میںجمع پاسپورٹ جمع کروانے اوروکلاءکی جانب سے سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین زرضمانت کے پچیس پچیس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے پرسندھ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پرعمل کرتے ہوئے یب کے دوریفرنس میں سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیںاس سے قبل ڈاکٹرعاصم حسین کے وکلاءنے انسداددہشت گردی کی عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی کہ سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعاصم حسین کے نیب ریفرنس میں ضمانت ہونے پرپاسپورٹ جمع کروانے کاحکم دیا تھالیکن مذکورہ پاسپورٹ انسدادہشت گردی کی عدالت میں جمع ہیںجس پرعدالت نے قانونی کارروائی مکمل کرکے مذکورہ پاسپورٹ ریلیزکردیے واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کی اس سے قبل انسداددہشت گردی کی عدالت مین ضمانت ہونے پران کی رہائی کے احکامات جاری کرچکی ہے۔

خوشخبری ، خوشخبری ، خوشخبری …. دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

لاہور(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون 4میچز کھیلنے کیلئے ستمبر میں پاکستان آئیگی، اس سے سیکیورٹی پر اعتماد کی بحالی کا سفر تیز ہوگا، تمام میچز راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کردیا ہے ،مدت کی تکمیل پر چیئرمین بورڈ کا عہدہ چھوڑ دوں گا،ذاتی اور صحت کے مسائل کے پیش نظر کسی عہدے پر کام نہیں کروں گا۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں۔اس بار کچھ میچز ملک کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔گزشتہ ایونٹ میں منافع کا تعین کرنے کیلئے آڈٹ بھی شروع کردیا گیا۔ انھوں نے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میچ دیکھنے کیلئے 8بین الاقوامی سیکیورٹی ایڈوائزرز آئے تھے جس سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا۔ اس سے قبل جائلز کلارک کا دورہ بھی خوش آئند رہا، سیکیورٹی مشیروں کی اپنے ملکوں کو مثبت رپورٹس پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردارادا کریں گی۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پینٹنگولر ون ڈے ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ملک کے مختلف وینیوز پر مقابلوں کی صورت میں انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا، ٹیموں کے سفراور قیام وطعام پر اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں، اگلے سال میچز ملک کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی اصل وجہ سیکیورٹی انتظامات میں مشکلات تھیں، شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والے میچز کے مختلف شہروں میں انعقاد کی صورت میں حفاظتی اقدامات پر توجہ دینا مشکل ہوتا۔یاد رہے کہ 14اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی شریک پانچوں ٹیموں کو جاری کیا جا چکا تھا لیکن اچانک تمام وینیوز ختم کرتے ہوئے صرف راولپنڈی کو میزبان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے بورڈ میں اپنی تقرری کے حوالے سے اس بات کی وضاحت کر دی کہ اٹھارہ اگست کو ان کے عہدے کی مدت پوری ہو جائے گی اور تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد وہ ذاتی اور صحت کے مسائل کے پیش نظر کسی بھی عہدے پر کام نہیں کریں گے اور اس بارے میں پی سی بی کے سرپرست اعلی وزیر اعظم نواز شریف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ انہیں عہدے سے ہٹا کر نجم سیٹھی کو چیئرمین کے منصب پر براجمان کر دیا جائے گا تاہم وزیر اعظم کی جانب سے شہریارخان کو عہدے کی تکمیل تک اپنے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی گئی تھی۔

ویرات کوہلی کا بڑا یو ٹرن …. اہم بات سے مکر گئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت کے ٹیسٹ کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کرنے والے بھارتی مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی آسٹریلوی کرکٹرز سے دوستی کے بارے میں متنازع کمنٹس سے مکر گئے۔ ویرات کوہلی نے سیریز کے اختتام پر کہا تھا کہ وہ پہلے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو دوست سمجھتے تھے مگر اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ دوست نہیں ہوسکتے۔ان کے اس بیان پر کافی تنقید کی جارہی تھی، جس پر ویرات کوہلی نے اب ٹویٹر پر کہا کہ میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میں نے پوری آسٹریلوی ٹیم کے بارے میں نہیں بلکہ چند کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کی تھی، چند لڑکوں کے ساتھ میرے تعلقات بدستور کافی اچھے ہیں جن کو میں جانتا اور وہ میرے ساتھ رائل چیلنجرز بنگلور میں کھیلتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس کوہلی کی قیادت میں آئی پی ایل کا فائنل کھیلنے والی بنگلور کی ٹیم میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، شین واٹسن اور ٹریوس ہیڈ شامل تھے۔ اس بار اسٹارک ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم واٹسن اور ٹریویس ہیڈ ان کی قیادت میں کھیلی ۔

فوج کا کامیاب آپریشن …. مطلوب دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) فاٹا کی ایجنسی جنوبی وزیرستان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے جندولہ میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سجنا گروپ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد محمود الحسن اپنے ساتھی سمیت مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جندولہ کے قریب سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران ہائی ویلیو دہشت گرد محمودالحسن عرف خواجہ مدنی مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق محمودالحسن کا تعلق ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تھا، جس کا ساتھی بھی ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔دوسری جانب فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان نے تلی اور سبی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ، اینٹی ٹینک اور بارودی سرنگوں سمیت 10 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔یاد رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں 100 افراد کے ہلاک اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کے بعد پاک فوج نے گذشتہ ماہ 22 فروری کو ملک گیر ا?پریشن ’رد الفساد‘ کا آغاز کیا تھا۔نئے فوجی آپریشن کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔اس نئے آپریشن کا مقصد ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کرنا اور بارودی مواد کو قبضے میں لینا ہے، جبکہ اس کا ایک مقصد ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا بھی ہے۔

فوجی عدالتوں بارے صدر ممنون حسین کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) صدر ممنون حسین نے 28 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے ۔ جس کے بعد ملک بھر میں فوجی عدالتوں کو بحال کر دیا گیا ۔ جمعہ کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے انکوائری کمیشن بل 2017 پر دستخط کر دیئے ۔ جس کے بعد ملک بھر میں فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آ گیا ۔ واضح رہے کہ 28 آئینی ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کرایا گیا تھا ۔

علیحدگی کے باوجود ملائکہ اور ارباز خان مالدیپ میں ایک ساتھ کیا کرنے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اڑورہ ذاتی اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں ایک ساتھ چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے۔بالی ووڈ اداکار اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جھگڑے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور دونوں نے طلاق کا فیصلہ بھی کرلیا ہے تاہم اس کے باوجود دونوں بہت سی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور اس بار بھی دونوں اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے اور سلو میاں کی بہن ارپتا خان کے بیٹے آہل کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔

شاداب خان دو میچ کھیلتے ہی منفرد اعزاز کے مالک بن گئے

بارباڈوس( آن لائن ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نیا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ 18سالہ شاداب خان نے اپنے پہلے انٹر نیشنل مقابلے میں محض 7رنز دیکر 3شکار کرکے مین آف دی میچ بننے کا اعزاز حاصل کیا اور پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں محض 14رنز کے عوض 4شکار کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ،انہیں ایک بار پھر اس کاکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا جس کے ساتھ ہی وہ پہلے دو میچز میں مرد میدان قرار پانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔شاداب خان سے قبل سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا اور سپنر اجنتھا مینڈس یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

سرفراز الیون کا ٹی 20 میں عالمی ریکارڈ

لاہور(ویب ڈیسک )گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیزکو دوسرے ٹی ٹونٹی میں تین رنز سے ہرا کر مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کر لی ،یہ پانچواں موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچ یا زائد ٹی ٹونٹی میچز جیتے ہیں ،گرین شرٹس کے علاوہ کوئی اور ٹیم 5 یا زائدٹی ٹونٹی میچز جیتنے کا کارنامہ4 سے زائد بار سرانجام نہیں دے سکی ہے۔پاکستان ٹیم نے سب سے پہلے 5یا زائد فتوحات حاصل کرنے کا کارنامہ 2009ئ میں یونس خان کی قیادت میں سرانجا م دیا،2009ئ میں نیوزی لینڈکےخلاف یواے ای میں کھیلی گئی سیریز تک پاکستان نے مسلسل 7 ٹی ٹونٹی میچ جیتے جو اب تک اس فارمیٹ میں پاکستان کی سب سے زیادہ مسلسل فتوحات ہیں۔2011ئ میں مصباح الحق الیون نے مسلسل پانچ فتوحات حاصل کیں ،2013ئ میں پاکستان ٹیم نے محمد حفیظ کی زیر قیادت یہ کارکردگی دوبارہ دہرائی۔2015ئ میں شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستا ن نے مسلسل 6 ٹی ٹونٹی جیتے۔پاکستان کے علاوہ اب تک کوئی بھی دوسری ٹیم مسلسل پانچ یا زائد میچز میں فتوحات حاصل کرنے کا کارنامہ پانچ بار سرانجام نہیں دے سکی ہے

صدر کا اپنی ہی پارٹی کے ارکان کیخلاف اعلان جنگ

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ ٹرمپ نے امریکی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ2018ئ کے انتخابات میں ان بااثر ری پبلکن کو ووٹ نہ دیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہاکہ ری پبلکن پارٹی کے اندر بااثرگروپ کے خلاف لڑنا ہوگا۔یہ گروپ معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ ٹرمپ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دو ہزار اٹھارہ کے کانگریس کے انتخابات میں ان ارکان کو ووٹ نہ دیکر ایوان سے باہر کریں۔ امریکی صدر نے اعلان کیا تھاکہ صحت سے متعلق ان کے بل کے حق میں ووٹ نہ دینے والے ارکان کانگریس کو آئندہ انتخابات میں اپنی سیٹیں چھوڑنا ہوگا۔وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نے بھی دھمکی دی تھی کہ اوباما کیئر کے خلاف بل کے حق میں ووٹ نہ دینے والے ارکان کانگریس کو بھاری رقم چکانا ہوگی۔

میرا جیسا آدمی سیاست ؟ شاہد آفریدی کا عمران خاناور شہباز شریف بارے دبنگ اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ومایہ ناز کرکٹرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مجھ جیسا آدمی سیاست نہیں کرسکتا،میں جس سیاسی جماعت میں جاﺅں گا وہ مجھے جلد نکال دے گی،اپنے گھر میں ہر کوئی نمبر ون ہوتا ہے ،کوئی اچھاکام کرے تو ہمیں اس کی تعریف بھی کرنی چاہیے، خیبر پختونخوا میں عمران خان اور پنجاب میں شہباز شریف اچھے کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہر اچھے کام میں سب سے آگے ہی رہا ہوں، اگر کوئی اچھاکام کرے تو ہمیں اس کی تعریف بھی کرنی چاہیے، خیبر پختونخوا میں عمران خان اور پنجاب میں شہباز شریف اچھے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت میں نہیں جا سکتا، کچھ عرصے کے بعد میں اپنی ہی جماعت کے خلاف باتیں کررہا ہوں گا اس لیے مجھے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے کچھ عرصہ پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف بہترین وزیر اعلی ہیں۔ آفریدی کا یہ بیان آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 29 جنوری کو پشاور میں ایک تقریب کے شرکا سے لالہ کی موجودگی میں سوال کیا کہ کون سا وزیر اعلی سب سے بہترین ہے۔ تو حاضرین کی اکثریت نے پرویز خٹک کو پاکستان کا نمبر ون وزیر اعلی قرار دیا ، حاضرین کا جواب سن کر عمران خان نے شاہد آفریدی کی اس طرف توجہ دلائی اور کہا کہ سن لیا تم نے شاہد، پرویز خٹک پاکستان کا نمبر ون وزیر اعلی ہے۔ جب میزبان نے اس سارے واقعے کے حوالے سے شاہد آفریدی سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے تو کوئی بھی اپنے گھر میں نمبر ون بن سکتا ہے۔

سپر لیگ فکسنگ کیس …. ناصر جمشید کو ایک اور بڑا جھٹکا

لاہور(ویب ڈیسک )پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ، پی سی بی کے بعد برطانیہ میں کلب کرکٹ کے دروازے بھی بند ہوگئے۔سپاٹ فکسنگ کے سائے نے برطانیہ میں بھی ناصر جمشید کا پیچھا نہ چھوڑا فکسنگ نے فکسر کا کیرئیرہی فکس کردیا۔ پی سی بی سے پابندی کے بعد ناصرجمشید پرکلب کرکٹ کے دروازے بھی بند ہونے لگے ۔برطانیہ کے آئی سی اے الیون لوٹن کلب نے بھی ناصرجمشید پرپابندی لگادی، کلب انتظامیہ نے دوبارہ کھیلنا پی سی بی کی کلئیرنس سے مشروط کردیا، وہ اس کلب کے ساتھ چارسال سے کرکٹ کھیل رہے تھے۔پی سی بی کی کلئیرنس کے بغیر ناصرجمشید کا کسی بھی کلب کے ساتھ برطانیہ میں کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگیا

محمد عرفان کا کرکٹ پر پابندی کے بعد ایک اور اہم اقدام منظر عام پر …. حیرت انگیز راز سے پردہ اٹھ گیا

لاہور(ویب ڈیسک )پی ایس ایل ٹو سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر محمد عرفان اینٹی کرپشن یونٹ کو بکیز کی دھمکیوں کی وجہ سے رپورٹ نہ کر سکے۔ دراز قد باﺅلر سے بکیز نے دو بار رابطہ کیا۔ معاملات طے کرنے پر مجبور بھی کیا۔ محمد عرفان کی شٹ اپ کال یعنی حامی نہ بھرنے پر بکیز جان کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔محمد عرفان پی سی بی کی طرف سے کئے گئے 10 لاکھ روپے کی معافی کی اپیل بھی کریں گے۔

پاکستانی نوجوان گیند باز کالی آندھی پر ہاوی …. حیران کن کارکردگی سے عالمی کرکٹ میں ہلچل

پورٹ آف سپین(ویب ڈیسک )نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی میچ وننگ باﺅلنگ کی اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، ویسٹ انڈین بلے باز ان کی باﺅلنگ کو سمجھنے میں مکمل طور پر ناکام رہے، انہوں نے 14 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور مرد میدان قرار پائے، ڈیبیو میچ میں بھی انہیں 7 رنز کے عوض 3 شکار کرنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا تھا۔